میکسیکو میں آتش فشاں پھرپھٹ پڑا

راکھ کے مسلسل اخراج کے باعث 4کلومیٹر کی بلندی تک دھویں کے بادل چھاگئے

منگل 18 جون 2019 22:53

میکسیکو میں آتش فشاں پھرپھٹ پڑا
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) میکسیکومیں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا ،راکھ کے مسلسل اخراج کے باعث 4کلومیٹر کی بلندی تک دھویں کے بادل چھاگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں آتشفشاں پھرپھٹ پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم ماہرین اس کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔حکام نے شہریوں کو منہ اور ناک ڈھانپنے کر رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔