شمالی کوریا نے آسٹریلیا کے گمشدہ طالب علم کو رہا کر دیا

جمعرات 4 جولائی 2019 16:24

شمالی کوریا نے آسٹریلیا کے گمشدہ طالب علم کو رہا کر دیا
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) آسٹریلیا کے لاپتہ طالب علم کو شمالی کوریا نے رہا کر دیا ہے ، آسٹریلین نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلب علم ایلک سیگلے اپنا ملک چھوڑ کر شمالی کوریا چلاگیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کی عمر 29 سال ہے وہ شمالی کوریا میں2018 سے رہائش پذیر تھا اور شمالی کوریا میں کم سونگ یونیورسٹی سے کو رین لٹریچر میں ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

تاہم وہ کافی عر صے سے گمشدہ تھا آسٹریلیا کا پیانگ یانگ میں کوئی سفارتخانہ نہیں وہ تمام سرکاری امور سویڈن سفارتخانے کے ذریعے طے کرتا ہے ۔آسٹریلیا کے وزیر خارجہ مارائس پائین نے کہا کہا ایلک سیگلے کی رہائی کیلئے سویڈن سفارتخانے نے مددکی جسے رہائی کے بعد باحفاظت آسٹریلیا لایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :