اتوار 7 جولائی 2019 19:21

ش* ومبلڈن، ٹینس میچ 60سالہ خاتون تماشائی بیہوش ہوگئی، میچ روک دیا گیا ف*لندن( آن لائن ) ومبلڈن کا گزشتہ روز ایک میچ اس وقت ملتوی کردیا گیا جب 60سالہ خاتون تماشائی بیمار پڑ گئی اور اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنا پڑا،یہ بات ایک ٹورنامنٹ کے منتظم نے کہی ہے ۔ مردوں کا میخائل کوکوشکن اور جان لینارڈ کا تیسر ے مرحلے کا سنگل میچ کورٹ نمبر12پر چوتھے سیٹ میں تھا جب ڈرامہ شروع ہوا۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کو کورٹ سے باہر جانا پڑا اسی طرح تماشائیوں کو بھی جبکہ آل انگلینڈ کلب میں ایک ایمبولینس طلب کرلی گئی ۔ منتظمین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 60سالہ خاتون بیہوش ہوگئی جب وہ کورٹ 12پرٹینس میچ دیکھ رہی تھی ۔اسے طبی امداد فراہم کی گئی اور مقامی ہسپتال منتقل کرنے سے قبل وہ ہوش میں آنے میں کامیاب رہی ۔کھیل ملتوی کردیا گیا اور کورٹ کو خالی کرالیا گیا تاکہ علاج کیلئے جگہ دی جاسکی ۔

متعلقہ عنوان :