uیمن میں باغیوں کے حملوں میں حکومتی فورسز کے دس اہلکار ہلاک

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

Sعدن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) یمنی حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کے حملوں میں حکومت کی حامی فورسز کے دس اہلکار مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان الحدیدہ میں بدھ کے روز سے جھڑپیں جاری ہیں، جن میں اب تک سات عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بحیرہ احمر کے کنارے واقعے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں باغیوں کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بھی شیل برسائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :