اداکارہ پائل خان کا مسینجر آئی ڈی چوری کرنے والی خاتون دیدہ دلیری کے ساتھ لوگوں کو بے وقوف بنانے میں مصروف

منگل 9 جولائی 2019 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2019ء) اداکارہ پائل خان کا مسینجر آئی ڈی چوری کرنے والی خاتون دیدہ دلیری کے ساتھ لوگوں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ابھی تک دھوکے باز خاتون کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل خان کی مسینجر آئی ڈی چوری کر کے نامعلوم خاتون نے پائل خان کے نام سے ہی جعلی مسینجر آئی ڈی بنا کر لوگوں کو بے وقوف بنانا شروع کردیا اور پائل خان بن کے لوگوں سے ایزی پیسہ اور تحفے تحائف وصول کررہی ہے جبکہ اس حوالے سے اداکارہ پائل خان کافی پریشان ہیں اورانہوںنے اس حوالے سے نامعلوم خاتون کو فون کر کے وارننگ بھی دی تھی کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے جس پر اس خاتون نے جواب دیا کہ میں آپ کی پرستار ہوں اورصرف آپ سے محبت کرتی ہوں مگر اس کے باجوود مسینجر آئی ڈی چور ی کرنے والی خاتون دیدہ دلیری کے ساتھ پائل خان کے نام سے ہی جعلی آئی ڈی استعمال کررہی ہے ۔

اس پر پائل خان نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے وہ اس دھوکے باز خاتون کی باتوں میں نہ آئیں میں جلد اس کے خلاف قانونی کارروائی کر کے اس کو قانون کہ کٹہرے میں لائوں گی ۔

متعلقہ عنوان :