اعصام الحق کو ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

جمعرات 11 جولائی 2019 22:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کو سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کویٹا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کی یوکرینی جوڑی دار نیڈیا کشنوک کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 (7-5) اور 6-4 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اسطرح اعصام الحق کا ومبلڈن اوپن میں سفر تمام ہو گیا، انہیں اس سے قبل مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :