ڈپٹی کمشنر کا دارالامان مرکز جہلم کا خصوصی دورہ رہائشی ایریا میں ایڈمنسٹریشن بلاک، کلاس رومز، اور کچن کا تفصیلی معائینہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 جولائی 2019 17:59

ڈپٹی کمشنر کا دارالامان مرکز جہلم کا خصوصی دورہ رہائشی ایریا میں ایڈمنسٹریشن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے دارالامان مرکز جہلم کا خصوصی دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے دارالامان سینٹر میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کا کا تفصیلی دورہ کیا وہاں مقیم خواتین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد نواز وڑائچ اور دیگر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد نے انچارج دارالامان کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی، انہوں نے محکمہ تعمیرات کو ضروری ہدایات جاری کیں کہ وہ دارالامان کی بلڈنگ میں کام مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ریذیڈنشل ایریا، ایڈمنسٹریشن بلاک، کلاس رومز، اور کچن کا تفصیلی معائینہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے کچن کا مینو دیکھا اور کھانے کے معیار کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود خواتین کے مسائل سنے اور انکے فلفور ازالے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران اور سٹاف کا حاضری رجسٹر چیک کرتے ہوے اظہار اطمینا ن کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ گھریلو تشدد،بیٹیوں کی مرضی کے خلاف شادیاں کرنے کو ہمارے معاشرے میں عام طورپر عدم تشدد سمجھاجاتا جو کہ نہایت ہی قابل افسوس بات ہے ۔ اس طرح کے مسائل کو معاشرتی مسائل کے حل کے لئے اگاہی گفتگو کا سلسلہ ہونا چاہیے تاکہ ہم عورت کو اسلام کے مطابق حقوق دے سکیں۔