پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ پی کے 605 گلگت ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران معمولی طور پر کچے پر پھسل گیا

تمام مسافر محفوظ ہیں ،سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ترجمان پی آئی اے

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:46

پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ پی کے 605 گلگت ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء)پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ پی کے 605 گلگت ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران معمولی طور پر کچے پر پھسل گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پا لیا ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ترجمان کے مطابق الحمداللہ تمام مسافر خیریت سے ہیں اور محفوظ ہیں،سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔