ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی اشتیاق مروت کی ہدایت پر مقامی ہوٹل پر چھاپے، مضر صحت گوشت برآمد

ہفتہ 20 جولائی 2019 16:59

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی اشتیاق مروت کی ہدایت پر محکمہ کے اہلکارو ں کی کاروائی۔ مقامی ہوٹل پر چھاپے کے دوران مضر صحت گوشت برآمد ۔ صفائی کی ناقص صورتحال۔ مضر صحت گوشت کو تلف کر کے ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی کو مقامی ہوٹل پر غیر معیاری گوشت کے استعمال اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال سے متعلق شکایت موصول ہوئی۔

شکایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق مروت نے محکمہ کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم کے ہمراہ محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹر بھی تھے جنہوں نے ہوٹل پرموجود گوشت کو چیک کیا ۔ چیکنگ کے دوران گوشت مضر صحت ثابت ہونے اور سرکاری طور پر پاس شدہ نہ ہونے پر گوشت کو تلف کر دیا گیا جبکہ مضر صحت گوشت کے استعمال اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہوٹل کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ کے افسران کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت مند اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارے فرائض میں شامل ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور اس قسم کی کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی شکایت کی صورت میں ہمارے دفتر کے دورازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :