سپورٹس ڈیسک

ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ زون وائٹس کی ٹیم نے جیت لیا،علی حسن مین آف دی میچ قرار

اتوار 21 جولائی 2019 21:15

لاہور۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے انٹر زونل انڈر16 کا ٹائٹل ویسٹ زون وائٹس نے اپنے نام کر لیا ایل سی سی اے گراونڈ میں ہونے والے فائنل میں ویسٹ زون وائٹس نے ٹاس جیت کر نارتھ زون ریڈز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی نارتھ زون ریڈز صرف 20اوورز کی مہمان ثابت ہوئی اور 53رنز پر پویلین لوٹ گئی محمد نعیم 16رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے علی حسن اور احسن کلیم نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4,4وکٹیں حاصل کیں احمد نعمان اور عثمان شاہد نے 1,1وکٹ حاصل کی ویسٹ زون وائٹس نے ہدف 8اوورز میں بغیر کسی نقصان پورا کر لیا ابرار افضال 32اور عبید شاہد 23رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی ، سردار نوشاد احمد ، نجف حمید خان اور نارتھ زون کے صدر مسعود انور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے علی حسن فائنل کے مین آف دی میچ، رانا ارسلان ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین ، عثمان ارشاد بہترین آل راونڈر، ثوبان ملک ٹورنامنٹ کے بہترین بالر، التمش عباس ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپرجبکہ فواد خان ایونٹ کے بہترین فیلڈر قرار پائے شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی نے اس مو قع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد آنے والے قومی انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور کی ٹیم کے لیے ٹیلنٹ تلاش کرنا تھا جس میں ہمیں بہت کامیابی حاصل ہوئی ہے صدر لاہور ریجن نے ٹورنامنٹ کے بہترین 40کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کا بھی اعلان کیا جس میں ریجن کے ہیڈ کوچزو دیگر سپورٹ سٹاف کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے اور انکی فٹنس و دیگر تکنیکی امور بہتر بنائے جائیں گے اور ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے ان ٹارگٹ میچز بھی منعقد کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :