سری لنکا کیخلاف سیریز چیلنجنگ ہوگی، تمیم اقبال

ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس سیریز میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہی:بیان

پیر 22 جولائی 2019 20:17

سری لنکا کیخلاف سیریز چیلنجنگ ہوگی، تمیم اقبال
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے قائم مقام کپتان تمیم اقبال نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز چیلنجنگ ہو گی۔ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس سیریز میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔ امید ہے کہ وہ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔ بنگلہ دیشی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا پہنچ چکی ہے۔

بنگال ٹائیگرز کو سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن، لٹن داس، ریگولر کپتان مشرفی مرتضیٰ اور محمد سیف الدین کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ چاروں کھلاڑی انجری مسائل سے دوچار ہیں۔ سری لنکا پہنچنے پر بات چیت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے کہا کہ سری لنکا ہوم گرائونڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اسلئے ٹیم کیلئے یہ سیریز چیلنجنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

سیریز میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے اگر پوری ذمہ داری لی تو یہ نہ صرف ٹیم بلکہ ان کیلئے بھی فائدہ مند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارم نہ کرنے پر دکھ ہے تاہم اب سری لنکا کیخلاف سیریز میں کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔

متعلقہ عنوان :