سری لنکن پیسرلاستھ مالنگا کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ون ڈے مالنگا کا آخری میچ ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 جولائی 2019 13:42

سری لنکن پیسرلاستھ مالنگا کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جولائی 2019ء) سری لنکا کے منفرد سٹائل کے فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کا پہلا میچ ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہو گا۔پندرہ سال پہلے اپنے منفرد ایکشن سے دنیائے کرکٹ میں تہلکا مچا دینے والے لاستھ مالنگا نے ون ڈے کیریئر ختم کرنے کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز 26 جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے اور سیریز کے پہلے ون ڈے کے بعد لاستھ مالنگا ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔خطرناک یارکرنے کے ماسٹر لاستھ مالنگا نے ورلڈکپ 2019ءمیں7میچز کھیل کر28.69کی اوسط سے 13 شکار کیے جب کہ میزبان انگلینڈ کے خلاف تینتالیس رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنا ان کی بہترین کارکردگی رہی۔35 سالہ لاستھ مالنگا نے سری لنکا کی طرف سے 30 ٹیسٹ، 225 ون ڈے اور 73 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بالترتیب101،335اور97بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی ہوئی ہے ۔