رینٹ انسپکٹر سرائے مہاراجہ امور آزاد جموں و کشمیر چودھری ریاض کے تبادلہ پر الوادعی تقریب کا انعقاد

منگل 23 جولائی 2019 21:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) مہاجرین سوسائٹی آزادجموں و کشمیر سرائے مہاراجہ کے صدرجاوید ڈاراورسیکرٹری سید خرم شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت کے دوران مختلف مقامات پر تبادلہ سروس کا حصہ ہے، ایمان دار ،دیانت دار افسران کو عوام عزت و احترام سے نوازتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چودھری ریاض رینٹ انسپکٹر سرائے مہاراجہ امور آزاد جموں و کشمیر کے تبادلہ پر الوادعی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

ان سے قبل محمد کلیم ، میاں انعام میاں طارق، عمر، لطیف، ایم بوٹا نے بھی چودھری ریاض کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔مہمان خصوصی چودھری ریاض رینٹ انسپکٹر امور آزادجموں و کشمیر نے اپنے اعزاز میںمنعقدہ الوادعی تقریب میںخطاب کرتے ہوئے کہا میں نے اپنی سیالکوٹ تعیناتی کے دوران مہاجرین آزاد جموں و کشمیر کے مسائل اور ان کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کیا۔اور آزاد جموں و کشمیر کی پراپرٹی کے تحفظ کے لئے قانون کے مطابق اقدامات کئے ۔ تقریب کے آخر میں مہاجرین سوسائٹی آزادجموں و کشمیر سرائے مہاراجہ کے صدرجاوید ڈاراورسید خرم شاہ ، محمد کلیم اور ممبران نے چودھری ریاض رینٹ انسپکٹر سرائے مہاراجہ کو یادگاری تحائف دیئے ۔

متعلقہ عنوان :