اٹالین شہر ٹورن 2021ء سے 2025ء تک اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا میزبان ہو گا

منگل 20 اگست 2019 13:26

اٹالین شہر ٹورن 2021ء سے 2025ء تک اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا میزبان ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کو 2021ء سے 2025ء تک لندن سے اٹالین شہر ٹورن منتقل کر دیا گیا ہے۔ مانچسٹر، سنگاپور اور ٹوکیو بھی میزبانی کی دوڑ میں شامل تھے تاہم اٹالین شہر ٹورن نے میزبانی کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سال کا آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز 2009ء سے لندن میں کھیلا جا رہا ہے لیکن 2021ء سے 2025ء تک اس ٹورنامنٹ کی میزبانی اٹالین شہر ٹورن کرے گا۔ واضح رہے کہ سیزن کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز میں دنیائے ٹینس کے صف اول کے آٹھ سنگلز اور ڈبلز کھلاڑی ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :