چین نے نیا مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا، سیٹلائٹ کو غیر معمولی کیفیت کا سامنا

منگل 20 اگست 2019 16:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) چین نے نیا مواصلاتی سیٹلائٹ چائنہ سٹ 18خلا میں بھیج دیا تاہم حکام کے مطابق سیٹلائٹ کو غیر معمولی کیفیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلائی انجینئرز سیٹلائٹ کو درپیش صورتحال کے اسباب کی تحقیقات کررہے ہیں۔ سیٹلائٹ کو چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے خلائی مرکزسے صبح مقامی وقت کے مطابق 8.03 پرلانچ کیا گیا۔ سیٹلائٹ کیریئر راکٹ سے معمول کے مطابق الگ ہوگیا لیکن اب یہ غیر معمولی طور پر کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :