کین ولیمسن اور اکیلا دانن جایا کے بائولنگ ایکشن مشکوک قرار
منگل 20 اگست 2019 16:55
(جاری ہے)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میچ آفیشلز نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ولیمسن اور اکیلا دانن جایا کے بائولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کی مینجمنٹ کو رپورٹ کر دی ہے۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ایکشنز رپورٹ ہونے کے بعد اب دونوں کھلاڑیوں کو 14 روز میں بائولنگ ایکشن ٹیسٹ دینا ہو گا تاہم ایکشن کی رپورٹ آنے تک وہ بائولنگ جاری رکھ سکیں گے۔ دانن جایا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لیکر سری لنکن ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ ولیمسن نے صرف تین اوورز کرائے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ولیمسن اور دانن جایا کے بائولنگ ایکشنز کو غیرقانونی قرار دیا جا چکا ہے، ولیمسن کا 2014ء اور دانن جایا کا 2018ء میں ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.