مدینہ منورہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے حجاج کرام کی واپسی کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ،کمانڈرحج فورسز

جمعرات 22 اگست 2019 12:41

مدینہ منورہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے حجاج کرام کی واپسی کے لئے بہترین انتظامات ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) مدینہ منورہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے حجاج کرام کی اپنے ملکوں کو واپسی جاری ہے۔کمانڈر حج سیکورٹی فورسز بریگیڈیئر جنرل فواز بن قالت الفقیر نے ذرائع ابلاٖغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کی اپنے متعلقہ ممالک واپسی میں سہولت کے لئے ہر ممکن بہتر اقدامات کئے گئے ہیں ۔حجاج کی سفری دستاویزات اور ان کے سامان کی جانچ پڑتال کے عمل کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کے عملے نے ججاج کرام کی واپسی میں آسانی کے لئے ایک پلان تیا ر کیا ہے ۔ ائرپورٹ سے باہر کار پارکنگ کیلئے 10,000 مربع میٹر علاقہ کی توسیع کی گئی ہے جہاں 250 گاڑیوں کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہے اور مسافروں کے لئے تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ائرپورٹ پر حج ہالز اور بین الاقوامی لائونج میں حاجیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں ۔ 15 ستمبر تک 3000 سے زیادہ پروازوں سے حجاج کو وطن واپس بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :