میپکو بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نجی صارفین سے بل کی مد میں 22 ارب روپے وصول کر لیے

اتوار 25 اگست 2019 15:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نجی صارفین سے بل کی مد میں 22 ارب روپے وصول کر لیے ، گزشتہ پانچ ارب روپے رقم کی وصولی کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکل ملتان کی گزشتہ وصولی کی شرح 99.76 فیصد رہی جبکہ وہاڑی سرکل کا ایک ارب 87 کروڑ ریکوری کے ساتھ شرح 100.92 فیصد رہی۔اسی طرح مظفرگڑھ سرکل کی دو ارب 49 کروڑ وصولی کے ساتھ شرح 97.92 فیصد رہی۔خانیوال سرکل سے ایک ارب 71 کروڑ روپے وصول کیے گئے اور بل ادا کرنے والوں کی شرح 98.56 رہی۔ترجمان میپکو جمشید نیازی کے مطابق دیگر صارفین سے وصولی 100 فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :