محسن عباس حیدر سے شادی کرنے کی خبروں پر نازش جہانگیر نے خاموشی توڑ دی

بلاگرز پیسے لے کر خبریں پھیلاتے ہیں اور کوئی سچ نہیں لکھتا۔ نازش جہانگیر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 اگست 2019 19:24

محسن عباس حیدر سے شادی کرنے کی خبروں پر نازش جہانگیر نے خاموشی توڑ دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اگست 2019ء) : اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر سے شادی کی خبروں پر ماڈل نازش جہانگیر نے خاموشی توڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نازش جہانگیر نے کہا کہ بلاگرز پیسے لے کر خبریں پھیلاتے ہیں اور کوئی سچ نہیں لکھتا۔ نازش جہانگیر نے لکھا کہ بلاگرز کو پیسے دے کر کوئی بھی خبر پھیلائی جا سکتی ہے اور یہ منافقت ہے۔

انہوں نے محسن عباس حیدر سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانا اس لیے بھی مایوس کن ہے کہ ان سے لوگوں کی عزت جُڑی ہوتی ہے۔
قبل ازیں جب عدالت میں پیشی کے موقع پر محسن عباس حیدر سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ماڈل نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر محسن عباس حیدر سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ انسٹا گرام پر ایک فین پیج نے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور سوال کیا کہ دونوں کی جوڑی بہترین ہے جس پر ماڈل نازش جہانگیر نے کمنٹس سیکشن میں کمنٹ کیا کہ انشاءاللہ بہت جلد۔

نازش جہانگیر کے اس کمنٹ کو لائیک بھی کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا سائٹس پر ان دونوں کی شادی کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
یاد رہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ محسن عباس حیدر کے نئی ماڈل نازش خان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور انہوں نے اس کے لیے مجھے دھوکہ بھی دیا۔ اس معاملے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماڈل نازش خان نے محسن عباس حیدر کی اہلیہ کے الزامات کی تردید کی تھی۔