کیریبیئن پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن (کل) سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا

پیر 2 ستمبر 2019 15:45

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن (کل)چار ستمبر سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے ، ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔

(جاری ہے)

لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائینگے۔ کیریبین پریمیر لیگ کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیر لیگ کی تاریخ میں اب تک چھ ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ تین مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، جمیکا کی ٹیم دو مرتبہ جیت چکی ہے جبکہ بارباڈوس کی ٹیم ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :