یو ایس اوپن،دفاعی چمپئن نواک جوکووچ انجری کا شکار ہوکر ٹائٹل سے دستبردار
عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ سوئٹزرلینڈ کے اسٹن واورینکا کے خلاف میچ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے
پیر 2 ستمبر 2019 20:57
(جاری ہے)
خیال رہے کہ سربیئن اسٹار کو یو ایس اوپن کے آغاز سے ہی کندھے میں تکلیف کا سامنا رہا ہے جس نے اب تک کے میچز میں انہیں بہت پریشان کیا۔
نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں سے اس تکلیف کا سامنا ہے، کبھی اس میں کمی آجاتی ہے اور کبھی شدید درد کا سامنا رہتاہے تاہم ایسے میں درد کو فوری ختم کرنے کے لیے مختلف ادویات اور طریقہ کار بھی استعمال کیے۔عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے کہا کہ کبھی کھبار یہ طریقہ کار کارآمد ہوتے تھے جبکہ کبھی ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا تھا، تاہم اس کا احساس اس وقت ہی ہوتا تھا جب آپ کو یہ محسوس ہوجائے کہ اب آپ میں ٹینس گیند کو ہٹ کرنے کی ہمت نہیں ہے تاہم سربیئن اسٹار نے اپنی انجری کی نوعیت کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیاجس کی وجہ سے انہیں دوسرے راؤنڈ میں جوان اگنیشیو کے خلاف میچ میں تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔نواک جوکووچ کے مطابق میں آپ لوگوں کو بتا چکا ہوں کہ میں دستبردار ہوگیا ہوں، انجری میرے بائیں کندھے میں ہوئی ہے، میرے پاس اس سے زیادہ بات کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔تین مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے نواک جوکووچ نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ میں اپنی انجری کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتاسوئٹزر لینڈ کے حریف کے ساتھ مقابلے سے قبل انہیں ادویات دی گئی تھیں، تاہم دوران میچ انہیں مزید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت ہی مایوس کن ہے کیونکہ نہ تو وہ پہلے شخص ہیں جو انجری کا شکار ہوکر کسی بھی اسپورٹس کے اتنے بڑے ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں اور نہ ہی آخری شخص ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں ٹینس کورٹ سے باہر ہوگیا ہوں، بس اس وجہ سے مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی ہے، تاہم میں جانتا ہوں کہ زندگی اسی طرح چلتی رہتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.