شام میں امریکا تعاون نہیں کر رہا، ترکی

بدھ 11 ستمبر 2019 13:18

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ترکی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وعدے کے مطابق شام کے شمال میں ’ایک محفوظ زون‘ قائم کرنے میں تعاون نہیں کر رہا۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کی فورسز نے وہاں مشترکہ گشت تو کیے لیکن معاملات اس سے آگے نہیں بڑھے۔

(جاری ہے)

ترکی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محفوظ زون کا قیام عمل میں نہ لایا گیا تو دوبارہ عسکری کارروائیوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔ ترکی شمالی شام کے جس علاقے میں فوجی کارروائی کرنا چاہتا ہے، وہ کرد ملیشیا وائے پی جی کے زیرانتظام ہے۔ ترکی اس تنظیم کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے جبکہ امریکا جہادیوں کے خلاف وائے پی جی کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :