کے ایل ایم اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے ہالینڈ میں شروع ہوگا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:05

کے ایل ایم اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے ہالینڈ میں شروع ہوگا
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) کے ایل ایم اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 107 واں ایڈیشن کل جمعرات سے ہالینڈ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے ایل ایم اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 107 واں ایڈیشن (آج) جمعرات سے ہالینڈ میں شروع ہوگا ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں چین کے گالف کھلاڑی وو اشن اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے،ٹورنامنٹ کیلئے ایک کروڑ80 لاکھ یورو کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 12 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 15 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :