لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا انسداد ڈینگی بارے خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد

بدھ 11 ستمبر 2019 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے مین مارکیٹ گلبرگ میں خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ ڈینگی آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ اور صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ مہم کے دوران شہریوں اور دکانداروں میں انسداد ڈینگی اور صفائی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے۔ آگاہی مہم میں ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور سوشل موبیلائزرز نے حصہ لیا۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1139 یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :