صوفی ازم ہماری ثقافت کی میراث ہے، ایم اے تبسم
صوفیاء کرام نے انسانیت، برداشت، رواداری کو فروغ دیا،معروف شاعرکی گفتگو
پیر 16 ستمبر 2019 11:24
(جاری ہے)
ایم اے تبسم نے کہا کہ صوفی ازم ہماری ثقافت کی میراث ہے اور صوفیاء کرام نے ہمیشہ ایثار،محبت غیر مشروط اٴْنس اور ہم آہنگی کا درس دیا۔
تصوف ایک ایسا روحانی درجہ ہے جس کے بعد تمام دنیاوی چیزیں سطحی ہو جایا کرتی ہیں۔ خواجہ غلام فرید کا کلام ہو یا بابا بلھے شاہ کی شاعری ،وہ چاہے شاہ عبد الطیف بھٹائی ہوں یا سچل سر مست ہوں تمام صوفیاء کرام میں ایک ہی چیز بہت واضح اور جامع ہے اور وہ باہم رواداری،احترام اور محبت کا درس ہے۔انہوں نے کہا کہ تصوف انسانی فہم کی وہ روحانی سطح ہے جس میں انسان عقائد سے بالا تر ہو کر انسانیت کی بھلائی اور امن و سلامتی میں گم ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضروری نہیں کہ آجکل کے دور میں کسی قسم کا صوفیانہ طرز عمل کا فقدان ہو۔محل وقوع ،طریقہ کا ر، تبلیغ و ترویج اور پیغامات کا انداز مختلف ہو سکتا ہے لیکن ہر وہ انسان جو امن و سلامتی ،رواداری اور بھائی چارے کا پرچار کر رہا ہے دراصل تصوف کی راہ پر گامزن ہے۔ایم اے تبسم نے کہا کہ بر صغیر کی دھرتی ہمیشہ سے صوفیاء کرام کا مرکز رہی ہے اور اس خطے سے ماضی میں ہمیشہ امن و سلامتی کی ہمیشہ تبلیغ و ترویج ہوتی رہی ہے۔ہمارا آجکل کا معاشرہ کسی صورت بھی ان کی تعلیمات سے مبرا یا منحرف نہیں ہو سکتا۔نبی کریم ﷺ کی تعلیمات تصوف کے اس اعلیٰ درجے سے منسلک ہیںجن کا تعین عام انسان کی عقل اور دانست سے اونچا مگر انتہائی قابل عمل ہے اور آپ ﷺکی ہی تعلیمات کی بنیاد پر تمام صوفیاء کرام اپنی زندگی بسر کر کے اور باقیوں کے لئے مشعل راہ بن کر گزرے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.