کولمبیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر گیا، سات افراد ہلاک، دو زخمی

نجی کمپنی کا طیارہ ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا،کل نو افرادسوارتھے،تحقیقات جاری

پیر 16 ستمبر 2019 13:31

کولمبیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر گیا، سات افراد ہلاک، دو ..
بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) کولمبیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر گیا جس سے سات افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نجی کمپنی کا طیارہ ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا، طیارے میں نو مسافر سوار تھے جن میں سات ہلاک ہو گئے، دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔طیارہ گرنے کے بعد ملبے کے ٹکڑے گھروں پر گرے جس سے ان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :