محکمہ صحت کے تمام افسران ٹائیفائیڈ سے بچائو کے لئی13 روزہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،عبدالحفیظ لٖغاری
بدھ 18 ستمبر 2019 23:39
(جاری ہے)
.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار عبدالحفیظ لغاری نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کی بیماری ایک خطرناک بیماری ہے اور ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کریں تاکہ ہماری آنی والی نسلیں اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے سے ٹائیفائیڈ کی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ہم سب کو ٹیم ورک کے جذبے کے تحت کام کرنا چاہئے تاکہ اس بیماری کا مکمل طور پر خاتمہ ہوسکے۔ انہو ں نے کہا کہ اس مہم کے دوران اس بیماری کی ویکسینیشن کیلئے مختلف پوائنٹس مقرر کئے جائیں گے جبکہ مقرر کردہ پوائنٹس کے علاوہ ہیلتھ ہاوئسز، سرکاری اسکولوں میں بھی ٹائیفائیڈ سے بچائو کی ویکینیشن کی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں سوشل موبیلائزر کا کرداربھی اہمیت کا حامل ہے جو گھر گھر جا کر بچوں کے والدین کو اس بیماری کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے تاکہ وہ والدین اپنے بچوں کو انکے گھروں سے ویکسینیشن پوائنٹس تک لے آئیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیار عبدالباسط ہکڑو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر انورقادر میمن، اسٹاف آفیسر ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار ماجد علی ماکو، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار شبیر احمد جسکانی ، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم و دیگر متعقلہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر اہم وفاقی وزارتیں ملنے کا قوی امکان
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.