چھوٹی بڑی سکرین نہیں ،پرفارمنس اداکارکی پہچان ہوتی ہے‘ ہمایوں سعید

ْ ٹی وی پر کام کرنا کبھی نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ یہ میرا پہلا گھر ہے جہاں سے میری شناخت بنی

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:01

چھوٹی بڑی سکرین نہیں ،پرفارمنس اداکارکی پہچان ہوتی ہے‘ ہمایوں سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام جاری رکھیں گے، چھوٹی بڑی سکرین نہیں، پرفارمنس اداکار کی پہچان ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ٹی وی پر کام کرنا کبھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ یہ ان کا پہلا گھر ہے جہاں سے ان کی شناخت بنی۔انہوں نے بتایا کہ ان کو کئی لوگوں نے ڈرامہ ’’ میرے پاس ہو تم ‘‘ میں کام کرنے سے منع کیا تھالیکن وہ یہ ڈرامہ اچھے سکرپٹ کی وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے تھے ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایک اداکار بڑی سکرین یا چھوٹی سکرین پر سے نہیں بلکہ اپنی پرفارمنس سے بڑا یا چھوٹا ہوتا ہے ۔