نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار شہید، وزیر داخلہ بلوچستان کا اظہار تعزیت

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کے اہلکار سمیع اللہ کی شہادت پر اظہارافسوس کیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزمان کو ان کے منتقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے۔دہشتگرد کسی بھی معافی کے مستحق نہیں اور کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حکومت مرحوم کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور سوگواران کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :