لاہورہائیکورٹ کا رمضان شوگر ملز کیخلاف درخواستوں پر کین کمشنر کو درخواستوں گزاروںکو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی رمضان شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو ادائیگی نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے کین کمشنر کو درخواست گزار وںکا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے احسان الحق سمیت دیگر کسانوں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ شریف فیملی کی رمضان شوگر ملز کو گنا فروخت کیا لیکن ابھی تک ادائیگی نہیں ہوئی ۔رمضان شوگر ملز انتظامیہ کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں لیکن ادائیگی نہیںکی جارہی ۔استدعا ہے کہ عدالت رمضان شوگر ملز انتظامیہ کو کسانوں کی ادائیگی کا حکم دے ۔