حکومتیں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بجٹ بڑھائیں، ڈبلیو ایچ او

لوگوں کو اب بھی مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں اور علاج معالجے کے لیے اپنی جیب سے پیسے دینے پڑتے ہیں،رپورٹ

پیر 23 ستمبر 2019 13:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ مختلف ممالک اپنے اپنے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بجٹ بڑھائے جائیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک اور او ای سی ڈی نامی تنظیم کے ہمراہ جاری کردہ ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ لوگوں کو اب بھی مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں اور علاج معالجے کے لیے اپنی جیب سے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ رپورٹ میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی مجموعی قومی پیداوار کا اضافی کم از کم ایک فیصد طبی سہولیات کی فراہمی پر صرف کیا جائے۔ اس وقت دنیا کی آبادی سات اعشایہ سات بلین ہے جبکہ طبی سہولیات تک رسائی اس میں سے فقط نصف کو حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :