لاروا کی افزائش کو روکنے کے لیے اینٹی ڈینگی ٹیمیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 ستمبر 2019 21:11

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم کمیٹی روم میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف مقامات پر سرویلنس میں مصروف عمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے ،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے ہے کہ محکمہ ہیلتھ ڈینگی سرویلینس کے لئے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائے ، ڈینگی کی افزائش کے عمل کو روکنے کے لئے انڈور اور اوٹدور چیکنگ میں تیزی لائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں، اس کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی فراہم کی جائے ۔

انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ہیلتھ ٹیم کے ساتھ محکمہ تعلیم کے افسران،لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کی ٹیم مل کر کام کریں، جہلم کو ڈینگی فری بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں اس ضمن میں کوئی کوتاہی یا لا پرواہی نہیں ہونی چاہیے ۔ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدبیر بارے تمام نجی و سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر بینرز آویزاں کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور محکمہ صحت گھر گھر جا کر آگاہی کے ساتھ ساتھ انڈور اور اوٹدور سرگرمیاں جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روزمشین محلہ نمبر ایک اور مشین محلہ نمبر2میں ڈینگی کے حوالے سے چیکنگ کی انہوں نے بتایاہے کہ جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان کے علاقوں کا میں خود بھی دورہ کر رہا ہوں عوامی مفاد کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، دی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر اسد منوچر اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے علاوہ مختف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :