شمالی کوریا کا جدید جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ

جمعرات 3 اکتوبر 2019 15:21

شمالی کوریا کا جدید جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار سے لیس بیلسٹک میزائل ’ پکنگ سانگ 3 ‘ کا تجربہ کیا ہے جو مختصر فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شمالی کوریاکی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے میزائل کی تصویر بھی جاری کی ہے ۔ یہ رواں سال مئی سے شروع ہونے والے تجربات میں 11واں اضافہ ہے۔جمعرات کو شمالی کوریا کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ میزائل کا تجربہ ساحلی شہر وونسان سے تقریباً 17 کلومیٹر شمال مشرق میں بدھ کو صبح 7 بجے کیا گیا جس نے 450کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور جاپان کے بحر مشرقی میں گرنے سے پہلے زمین سی910کلومیٹر بلندی تک گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پکنگ سانگ 3 بیرونی خطرے پر قابو اور دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے بنایاگیاہے جس سے پڑوسی ممالک کی سلامتی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

یہ میزائل آبدوز سے لانچ کیا جاسکتا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ سمندر سے جاپان کے چار مرکزی جزیروں سمیت بہت دُور کا علاقہ بھی اب شمالی کوریا کی میزائل رینج میں ہے۔ رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا نے رومیو کلاس آبدوزیں 1990 کی دہائی میں تیار کیں جن کی لمبائی تقریبا 7000 کلومیٹر ہے۔ پکنگ سانگ3 میزائل کواستعمال سے پہلے بڑے پیمانے پر ایندھن اور تیاری کی ضرورت نہیں ۔