کیرولینا اور کرسٹیانا چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئینگی

جمعہ 4 اکتوبر 2019 16:56

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیرولینا پالیسکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار کرسٹیانا پالیسکووا چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں کل ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں کینیڈین کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور انکی میزبان جوڑی دار ژو یفان کو شکست کے بعد ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیرولینا پالیسکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار کرسٹیانا پالیسکووا سیمی فائنل یوکرائن کی ڈیانا اور لٹویا کی جیلینا اوسٹاپنکو کے مد مقابل ہونگی۔

متعلقہ عنوان :