سنگا پور میں میٹھے مشروبات کے اشتہاروں پرپابندی عائد

منگل 15 اکتوبر 2019 11:27

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سنگاپور میں انسداد ذیابیطس کی ایک بڑی مہم کے دورانسخت حکومتی فیصلے کے ذریعہ بڑی مقدار میں چینی پر مشتمل مشروبات کے اشتہاروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق پبلسٹی پر پابندی کا اطلاق سافٹ ڈرنکس ، جوس ، دہی اور کافی پر ہوتا ہے۔مشروبات کے اشتہار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ تمام اشتہاری میڈیا پر لاگو ہوگا۔

(جاری ہے)

ریاستی سیکریٹری برائے صحت ایڈون ٹونگ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ وہ ذیابیطس سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کرنے سے پہلے اگلے چند مہینوں میں صارفین اور صنعت کاروں کا سروے جاری رکھے گی۔اس کے علاوہ وزارت نے کہا کہ وہ میٹھے مشروبات کے مینوفیکچروں سے بوتلوں پر چینی کی صحیح مقدار کو واضح کرنے کے احکامات جاری کرے گی۔