روس و سربیا کے جوہری سائنس، ٹیکنالوجیز اور اختراعات بارے ایک مرکزکی تعمیر کے معاہدے پر دستخط

اتوار 20 اکتوبر 2019 16:15

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) روس اور سربیا نے جوہری سائنس، ٹیکنالوجیز اور اختراعات کے حوالے سے ایک مرکز تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،یہ معاہدہ روسی وزیر اعظم دمتری میدی دوف کے دورہ سربیا کے دوران طے پایا۔

(جاری ہے)

روس کی جوہری کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاہدے پر روسی توانائی کمپنی روساتم اور سربیا کی وزارت برائے اختراعی و ٹیکنالوجیکل ترقی نے دستخط کیے ہیں۔روساتم کا کہنا ہے کہ یہ مرکز مختلف کثیر المقاصد منصوبوں پر کام کرے گا جن میں میڈیکل کے شعبے کے لیے ریڈیو آئسوٹوپس کی تیاری، صنعتی و زرعی مقاصد اور سیمی کنڈیکٹرز میں استعمال کے لیے سیلیکان کی نیوٹران ٹرانسمیوٹیشن ڈوپنگ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :