نجی سکولوں کی فیسوں کا معاملہ ،ہائی کورٹ نے پیرا کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی

پیر 21 اکتوبر 2019 14:27

نجی سکولوں کی فیسوں کا معاملہ ،ہائی کورٹ نے پیرا کے وکیل کی جانب سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں کے معاملے پر پیرا کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پرائیویٹ سکولز، پیرا اور طلبہ کے والدین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دور ان سماعت ہائی کورٹ نے پیرا کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی ۔

وکیل والدین نے کہاکہ سکول انتظامیہ کو ہدیئت کی جائے کہ وہ طلبہ کو ہراساں نہ کرے، سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول کی حاضری نہیں فیس ادائیگی زیادہ اہم ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ مجھے والدین کی تشویش کا احساس ہے ، میں نے پیرا کی تمام کارروائی روکی ہوئی ہے، مزید تاخیر نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس معاملے پر سماعت 30 اکتوبر کو رکھ لیتے ہیں۔

جہانگیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ نہ ہو کہ 30 اکتوبر کو دھرنے کی وجہ سے معاملہ مزید التوا میں چلا جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ نے تو دھرنے میں نہیں جانا نا وکیل والدین نے کہاکہ فیس کا مسئلہ نہیں تھا اس کے باوجود ایک دن بچوں کو سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا۔وکیل نے کہاکہ پیرا کو درخواست دی مگر انہوں نے بھی اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی اس لیے رٹ پٹیشن دائر کی گئی۔ وکیل نے کہاکہ تعلیم کا حصول بچے کا بنیادی حق ہے جس سے اسے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :