آرمی پبلک سکول راولپنڈی نے فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:41

آرمی پبلک سکول راولپنڈی نے فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز نیٹ بال چیمپئن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) آرمی پبلک سکول راولپنڈی نے فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، راولپنڈی میں فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں آرمی پبلک سکول(ایف ویلیو او) راولپنڈی نے آرمی پبلک سکول فورٹ روڈ، راولپنڈی کو 15 کے مقابلے میں 29 گول سے ہرا کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ فوجی فاؤنڈیشن کالج فار گرلز راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس مسز فوزیہ معروف نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں بارہ کالجز کی ٹیموں نے ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لیا۔