ایف آئی اے کی کارروائی لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا بینک ملازم گرفتار

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:14

ایف آئی اے کی کارروائی لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا بینک ملازم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ایف آئی اے نے شکرگڑھ میں چھاپہ مارکر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے بینک ملازم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم مقامی بینک شکرگڑھ بر انچ میں فناس آفیسر تھا ۔ملزم نے 84 اعشاریہ 950 ملین روپے کا فراڈ کیا تھا اور مفرور ہو گیا تھا ۔ایف آئی اے کے بیکنگ سرکل نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔