ڈینگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ‘آشفہ ریاض

کاٹھ کباڑ گھر میں جمع نہ ہونے دیں پانی کہیں بھی کھڑا نہ ہونے دیں،پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں‘صوبائی وزیر

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہے کہ میری تمام ماؤں,بہنوں اور بیٹیوں سے اپیل ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کواور اپنے خاندانوں کو ڈینگی مچھر کے خطرناک اثرات سے بچائیں۔اپنے دفتر میں یونیورسٹی طالبات کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاٹھ کباڑ گھر میں جمع نہ ہونے دیں پانی کہیں بھی کھڑا نہ ہونے دیں۔

پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ باغیچے کی صفائی، پودوں اور گھاس کی کٹائی وقت پر کریں۔گملوں اور کیاریوں میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں۔آشفہ ریاض نے کہا کہ سب خواتین اپنے بچوں کو بغیر آستینوں والے کپڑے پہنانے سے گریز کریں اورحکومتی پالیسیوں میں بھرپور طریقے سے انسداد ڈینگی سے متعلق نمائندگان کاساتھ دیں۔

(جاری ہے)

یہ وہ طریقہ ہے جس سے ہم سب ڈینگی مچھر جیسی عفریت سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی خواتین ڈینگی لاروا کی افزائش سرے سے ہی اپنے گھر میں نہ ہونے دیں اس کے لیے سپرے کروائیں گھروں کے ہر کونے کو صاف رکھیں اسی طرح اپنے گلی محلوں میں بھی کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں تاکہ نہ صرف ڈینگی بلکہ ملیریا،خسرہ اور دیگر وبائی امراض سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی کبھی کوئی مشکل پڑی پاکستانی خواتین نے اپنی اپنی جگہ پراپنا اہم اور فعال کردار ادا کیا.۔

متعلقہ عنوان :