ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم کا انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 26 اکتوبر 2019 18:03

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم کا انسداد ڈینگی اقدامات ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صدارت کرتے ہوے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ضلع بھر سے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم میں ڈی ایچ کیوتحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی کے مفت ٹیسٹ اور مفت معیاری اعلاج کی سہولت موجود ہے اور ایڈمٹ مریضوں کو معیاری علاج کی سہولتیں دی جا رہی ہیں ۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں جس سے ڈینگی کی روک تھام میں خاصی مدد ملی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس میں کہا ہے کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں آؤٹ ڈور اور ان ڈور کام کر رہی ہیں جس میں 800 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 35 ایل ایچ ایس کام کر رہے ہیں جبکہ 1160 ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس کی جا رہی ہے جن پر 100فیصد تک کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں اور سول سوسائٹی کو قردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور مچھر سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ آگہی مہم کو فعال بنا کر ہم ڈینگی پر قابو پاسکتے ہیں ہر شہری کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے او رتمام لوگوں تک ڈینگی کے بارے احتیاطی تدابیر بارے پیغام پہنچانا چاہیے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، اینٹما لوجسٹ ضمیر منہاس، ڈی او پاپولیشن بابر ظہیر، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، چیف افسران میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل اور مختف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔