ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر جہلم میونسپل کارپوریشن کاآج اچانک دورہ انہوں نے تمام برانچز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 نومبر 2019 17:28

ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر جہلم میونسپل کارپوریشن کاآج اچانک دورہ انہوں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر جہلم میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ نے صبح 9 بجے میونسپل کارپوریشن کے دفتر کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے تمام فنانس، پلاننگ، بلڈنگ، نقشہ برانچ، ایم سی اور دیگر برانچزاور مختلف دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے افسران و ملازمین کی حاضری چیک کی اور چند غیر حاضری اور صفائی کے ناقص انتظامات پراظہار برہمیکیا۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر ایم سی محمد سیف انور جپہ نے غیر حاضر افسران و ملازمان کی رپورٹ طلب کی اور انکو وارننگ جاری کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے آئندہ دفتری اوقات کار کی پابندی کی جائے اور غیر حاضری و غفلت کی صورت میں سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر جہلم نے ایم سی افسران و سٹاف کے حوالے سے ڈی سی دفتر کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس طالب کیا ہے اور انکا کہنا تھا کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، نقشہ جات میریٹ پر جاری کرنے و دیگر عوامی خدمات میں بہتری لانے کے لئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :