انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا دورہ سری لنکا کیلئے شیڈول کا اعلان ،ٹیسٹ سریز19مارچ سے شروع ہوگی

منگل 12 نومبر 2019 20:11

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا دورہ سری لنکا کیلئے شیڈول کا اعلان ،ٹیسٹ سریز19مارچ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ سریز19مارچ سے شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم آئندہ سال مارچ میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 مارچ تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31 مارچ تک آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :