ویمنز بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کی فتح

بدھ 13 نومبر 2019 14:11

ویمنز بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کی فتح
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ ویمنز بگ بیش لیگ کے 31 ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 39 رنز سے شکست دی جبکہ 32 ویں میچ میں برسبین ہیٹ نے میلبورن سٹارز کو 9 وکٹوں سے مات دی۔ بدھ کو ویمنز بگ بیش لیگ میں کھیلے گئے 31 ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، اوپنر ایلیسی پیری نے ناقابل شکست 70 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ایرن برنز ناقابل شکست 26 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔

جواب میں ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 133 رنز بناسکی اور سڈنی سکسرز نے 39 رنز سے میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

ہوبارٹ ہریکینز کی کپتان کورینی ہال نے 31 رنز بنائے۔ ایلیسی پیری میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ایرن برنز نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویمنز بگ بیش لیگ کے 32ویں میچ میں میلبورن سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے میگونن ڈو پریز نے 88 رنز بنائے، برسبین ہیٹ کی ڈیلیسا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں برسبین ہیٹ نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بیتھ مونی ناقابل شکست 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، میڈی گرین 56 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔

متعلقہ عنوان :