انڈر انوائسنگ کو روکنے اور درآمد کنندگان کی آسانی کیلئے درآمدات پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، شبر زیدی

تبدیلیاں یونٹ آف میرمنٹ سسٹم اور ویلیو ایشن یونٹ میں کی گئی ہیں، درآمد کنندگان اس بارے میں مزید تجاویز دیں، ٹوئٹ

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:00

انڈر انوائسنگ کو روکنے اور درآمد کنندگان کی آسانی کیلئے درآمدات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ انڈر انوائسنگ کو روکنے اور درآمد کنندگان کی آسانی کیلئے درآمدات پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات پر درآمد کنندگان کی آسانی کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔شبر زیدی نے کہا کہ تبدیلیاں یونٹ آف میرمنٹ سسٹم اور ویلیو ایشن یونٹ میں کی گئی ہیں، درآمد کنندگان اس بارے میں مزید تجاویز دیں۔چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ عمل انڈر انوائسنگ کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔