چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا،15افراد ہلاک،نو زخمی

دھماکے کے بعد گیارہ کان کن اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے،چینی حکام کی گفگو

منگل 19 نومبر 2019 14:09

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا،15افراد ہلاک،نو زخمی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) شمالی چین میں کوئلے کی ایک کان میں ہونے والے دھماکے سے کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایاکہ صوبے شانشی کی کان میں دھماکا گزشتہ روز ہوا۔

(جاری ہے)

اس دھماکے کے بعد گیارہ کان کن اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ کان میں امدادی کارروائی منگل کی صبح بند کر دی گئی ہے کیونکہ تمام متاثرہ افراد کی گنتی مکمل کر لی گئی تھی۔ دنیا بھر میں چین کی کانیں سب سے خطرناک تصور کی جاتی ہیں اور دنیا کے اسی فیصد حادثے چین کی کانوں میں ہی میں ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :