ضلعی انتظامیہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے ،ماڈرن سٹی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، کیپٹن (ر) محمد محمود
شہر کی 2.1ملین آبادی کو صفائی ستھرائی بارے مطمئن کرنے کیلئے آر ڈبلیو ایم سی خصوصی اقدامات کرے ،تمام افسرا ن و سٹاف فیلڈ میں رہ کر جانفشانی سے کام کریں ،ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ، کمشنر راولپنڈی
جمعہ 6 دسمبر 2019 23:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے صفائی کے حوالے سے ہیلپ لائن اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے یہ بات راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی طرف سے دیئے جانے والے بریفنگ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ منیجر ڈائریکٹر آر ڈبلیو ایم سی اویس تارڑر ، سی ایف او محمد طاہر بشیر ، سینئر منیجرآپریشنز حسنین ، ڈاکٹر حمید ، انٹرنل ایڈیٹر محمد ارسلان ، منیجرایم آئی ایس احسن ملک ، منیجرپلاننگ محمد فاروق ، منیجر ایچ آر بلال خاور، منیجرایڈمن آصف سلام اور مینجر کمیونیکیشن ناصر میر اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر محمد محمود نے کہا کہ ایسا سسٹم متعارف کرایا جائے جس کے تحت صفائی ورکرز(سوئپرز)کو روزانہ اجرت پر بھر تی کیا جائے اور انہیں فی گھنٹہ کے حساب سے اجرت دی جائے اور انہیں یہ اجرت ہفتہ وار کی بنیاد پر دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں اور گلیوںکو صاف ستھرا رکھنا حکومت اور شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس لئے شہریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ جگہ پر پھینکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر صاحب شعور شہری کا فرض ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کو بھی شعور دے تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ہم بیماریوں سے بچ سکیںاور اپنے شہر کو خوبصورت بنا سکیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر آر ڈبلیو ایم سی اویس تارڑرنے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی جولائی 2013میں قائم ہوئی ۔اس وقت 3863وزکرز اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیںاور روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی سے ایک ہزار ٹن کوڑاکو ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.