سعودی عرب میں درجنوں مشروبات کی فیکٹریاں بند کر دی گئیں
حکومت کی جانب سے مشروبات پر بھاری ٹیکس کے بعد مالکان نے خسارے میں جانے کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے
محمد عرفان ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:43
(جاری ہے)
الحارثی کا کہنا تھا کہ بعض اداروں نے میٹھے مشروبات اور انرجی ڈرنکس کے مضر اثرات کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔
اس غلط معلومات سے متاثر ہو کر حکومت نے مشروب ساز طبقے پر بے تحاشا ٹیکس نافذ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 30 سے 40 فیصد مشروب ساز ادارے بند ہونے کے قریب ہیں، جبکہ بیشتر بند ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ میٹھے مشروبات سے مراد وہ تمام اشیاء ہیں جنہیں مشروب کے طور پر بیچنے کی خاطر ان میں شکر یا کوئی اور میٹھی شے مِلائی گئی ہو۔ یہ میٹھے مشروبات بچوں اور نوجوانوں کی صحت کے لیے بہت خطرناک ہے، اسی وجہ سے تمام خلیجی ممالک نے متفقہ طور پر اپنے اپنے ممالک میں ان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، تاکہ صارفین ان کے دام مہنگے ہونے کی وجہ سے ان سے حتی الامکان گریز کریں۔ ٹیکس کے بعد مملکت بھر میں میٹھے مشروبات مہنگے داموں بِک رہے ہیں۔ بہت سے تجارتی مراکز صارفین سے میٹھے مشروبات کی قیمتیں 75فیصد تک زیادہ وصول کر رہے ہیں۔ تاہم بہت سے تجارتی مراکز ایسے بھی ہیں جنہوں نے ٹیکس کے نفاذ سے پہلے میٹھے مشروبات کا ذخیرہ کیا ہوا تھا،وہ بھی ان مشروبات کو پُرانی قیمتوں کی بجائے نئی قیمتوں پر فروخت کر کے ناجائز منافع کما رہے ہیں۔ سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے تمام تجارتی مراکز کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور انہیں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔چند ایسے تجارتی مراکز بھی ہیں جنہوں نے مشروبات کی پُرانی والی قیمتیں ہی برقرار رکھی ہیں، اور گاہکوں سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کر رہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.