مکہ مکرمہ ‘ یونیورسٹی کے 200 رضاکار طلبہ معتمرین کی خدمت میں مصروف

ام القری یونیورسٹی کے نوجوان طلبہ کا رضاکارانہ طور پر معتمرین کی خدمت میں شریک ہونا خوش آئند امر ہے، تنظیم کے سربراہ کا بیان

پیر 9 دسمبر 2019 16:18

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) مکہ مکرمہ میں ام القری یونیورسٹی کے 200 طلبہ رضاکارانہ طور پر افطار صائم (روزے دار کو افطار کرانے کی) پروگرام کے تحت اللہ کے مہمانوں کی خدمت انجام دینے میں شریک ہیں۔ مملکت میں قیدیوں کی دیکھ بھال سے متعلق قومی تنظیم اور حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے درمیان تعاون سے اس پروگرام کا انعقاد سارا سال جاری رہتا ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کے سربراہ یحییٰ الکنانی کے مطابق ام القری یونیورسٹی کے نوجوان طلبہ کا رضاکارانہ طور پر معتمرین کی خدمت میں شریک ہونا خوش آئند امر ہے۔ تجربہ کار اداروں کے سائے تلے کام کرنے سے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کے اندر قائدانہ صلاحتیں جنم لیں گی اور خود اعتمادی میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔الکنانی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تنظیم قومی ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے جس کا مقصد رضاکاروں کی سالانہ تعداد دس لاکھ تک پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :