یوٹیوب نے دھمکی آمیز مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 12 دسمبر 2019 14:40

یوٹیوب نے دھمکی آمیز مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) یوٹیوب نے گزشتہ روزہراسگی کے متعلق اپنی پالیسیوں کو وسعت دیتے ہوئے نسل، جنس یا جنسی رجحانات کی وجہ سے بدنیتی پر مبنی توہیناوردھمکی آمیز مواد شیئر کرنے پر پابندیعائد کر دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ادارے کے ٹرسٹ اور سیفٹی شعبہ کے عالمی سربراہ میٹ ہالپرین نے کہا کہ اب ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیں گے جو کسی کی نسل ، صنفی اظہار ، یا جنسی رجحان جیسے معاملات پر کسی کی بدنیتی سے توہین کرے۔

یہ قانون نجی افراد سے لے کر یوٹیوب کے تخلیق کاروں، عوامی عہدیداروں تک سب پر لاگو ہوگا۔ہالپرین کے مطابق یوٹیوب پہلے ہی واضح خطرات پر مبنی وڈیوز اور دیگر مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد کرچکا ہے، لیکن اب پوشیدہ خطرات پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔